QR CodeQR Code

سندھ حکومت نہ پولیس کو ٹھیک کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی رینجرز کو اختیارات دینا چاہتی ہے، خرم شیر زمان

18 Jan 2017 20:42

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ رینجرز کی وجہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی آئی ہے، رینجرز کو جلد پورے سندھ میں ایک سال کے لئے اختیارات دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے میری قرارداد کو اسمبلی میں لانے کی اجازت نہیں دی گئی، رینجرز کی وجہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی آئی ہے، سندھ حکومت نہ پولیس کو ٹھیک کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی رینجرز کو اختیارات دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے رویہ نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، رینجرز کو جلد پورے سندھ میں ایک سال کے لئے اختیارات دیئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 601412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601412/سندھ-حکومت-نہ-پولیس-کو-ٹھیک-کرنا-چاہتی-ہے-اور-ہی-رینجرز-اختیارات-دینا-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org