QR CodeQR Code

ہمیں بھارتی فلموں پر کوئی اعتراض نہیں، نہ ہی حکومت نے انڈین فلموں پر پابندی لگائی ہے، مریم اورنگزیب

20 Jan 2017 23:49

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں چل رہی ہیں، سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد حکومت بھارتی فلموں کی نمائش نہیں روکے گی، بھارتی فلمیں نہ چلانے کا فیصلہ سینما مالکان کا اپنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی، بھارتی فلمیں نہ دکھانے کا فیصلہ سینما مالکان کا اپنا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں چل رہی ہیں، سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد حکومت بھارتی فلموں کی نمائش نہیں روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمیں نہ چلانے کا فیصلہ سینما مالکان کا اپنا تھا، حکومت نے بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی نہیں لگائی۔


خبر کا کوڈ: 602006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602006/ہمیں-بھارتی-فلموں-پر-کوئی-اعتراض-نہیں-نہ-ہی-حکومت-نے-انڈین-پابندی-لگائی-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org