0
Friday 20 Jan 2017 23:49

ہمیں بھارتی فلموں پر کوئی اعتراض نہیں، نہ ہی حکومت نے انڈین فلموں پر پابندی لگائی ہے، مریم اورنگزیب

ہمیں بھارتی فلموں پر کوئی اعتراض نہیں، نہ ہی حکومت نے انڈین فلموں پر پابندی لگائی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی، بھارتی فلمیں نہ دکھانے کا فیصلہ سینما مالکان کا اپنا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں چل رہی ہیں، سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد حکومت بھارتی فلموں کی نمائش نہیں روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمیں نہ چلانے کا فیصلہ سینما مالکان کا اپنا تھا، حکومت نے بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی نہیں لگائی۔
خبر کا کوڈ : 602006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش