QR CodeQR Code

میری جان کو خطرہ لاحق ہے، میئر کراچی وسیم اختر

23 Jan 2017 20:42

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ مجھے براہ راست دھمکی بھی موصول ہوئی ہے، جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے مجھے آگاہ بھی کیا ہے، صرف ایک پولیس موبائل دی گئی ہے، جس میں 2 اہلکار موجود ہوتے ہیں اور اس دوران میں پورے کراچی کا دورہ بھی کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ انہیں براہ راست دھمکی دی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میری جان کو خطرہ لاحق ہے، اس حوالے سے مجھے براہ راست دھمکی بھی موصول ہوئی ہے، جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے مجھے آگاہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس سیکیورٹی کے انتطامات انتہائی ناقص ہیں، مجھے صرف ایک پولیس موبائل دی گئی ہے، جس میں 2 اہلکار موجود ہوتے ہیں اور اس دوران میں پورے کراچی کا دورہ بھی کرتا ہوں۔ میئر کراچی نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور حساس اداروں کو خط لکھا ہے، جس میں میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو شدید خطرات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 602900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/602900/میری-جان-کو-خطرہ-لاحق-ہے-میئر-کراچی-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org