QR CodeQR Code

ریاست نے معاشرے میں فرقہ واریت کا زہر گھولا، تشدد کو فروغ دیا تاکہ اپنی اجارہ داری اور تسلط کو برقرار رکھ سکے، رضا ربانی

30 Jan 2017 09:18

اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی ادبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ریاست کی پالیسی کے تحت لوگ غائب کردئیے جاتے ہیں، مجھ سمیت کسی کو ریاست سے اس بارے میں سوال کرنے کی ہمت نہیں ہوتی، معاشرے کو اتنا خوفزدہ کر دیا گیا ہے کہ لوگ اپنے سائے سے بھی ڈرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ریاست کی پالیسی کے تحت لوگ غائب کردئیے جاتے ہیں، مجھ سمیت کسی کو ریاست سے اس بارے میں سوال کرنے کی ہمت نہیں ہوتی، اگر یہ لوگ مجرم ہیں تو پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، ریاست نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے معاشرے میں فرقہ واریت کا زہر گھولا، تشدد کو فروغ دیا تاکہ اپنی اجارہ داری اور تسلط کو برقرار رکھ سکے، معاشرے کو اتنا خوفزدہ کر دیا گیا ہے کہ لوگ اپنے سائے سے بھی ڈرتے ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ اردو شاعری میلے میں پروین شاکر کی کتاب خوشبو کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم فیض احمد فیض، حبیب جالب اور پروین شاکر جیسے شاعروں اور ادیبوں کا متبادل نہ لاسکے، یہ انتہائی فکر کا مقام ہے، متبادل تو دور کی بات ان کے ہم پلہ لوگ پیدا نہ کرسکے، شاعروں اور ادیبوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ ریاست کے سامنے سوال کرسکیں گے کہ لوگوں کو جبری طور پر کیوں اٹھایا جاتا ہے؟۔


خبر کا کوڈ: 604742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/604742/ریاست-نے-معاشرے-میں-فرقہ-واریت-کا-زہر-گھولا-تشدد-کو-فروغ-دیا-تاکہ-اپنی-اجارہ-داری-اور-تسلط-برقرار-رکھ-سکے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org