QR CodeQR Code

اسلامی تحریک کے مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کا چہلم17 فروری کو ہوگا

31 Jan 2017 22:12

چہلم میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، علامہ محمد تقی نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، واضح رہے کہ خادم لغاری 8 جنوری کو انتقال کر گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات اسلامی تحریک پاکستان پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کا چہلم 17 فروری بروز جمعتہ المبارک امام بارگاہ رضویہ ڈیر غازی خان میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں سینیئر صوبائی نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی کی سربراہی میں اجتماع کے بھرپور انعقاد کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ صوبائی صدر نے کہا کہ چہلم میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی، علامہ محمد تقی نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ خادم لغاری 8 جنوری کو انتقال کر گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 605337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605337/اسلامی-تحریک-کے-مرکزی-انچارج-شعبہ-تبلیغات-پروفیسر-خادم-حسین-لغاری-مرحوم-کا-چہلم17-فروری-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org