0
Tuesday 31 Jan 2017 22:12

اسلامی تحریک کے مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کا چہلم17 فروری کو ہوگا

اسلامی تحریک کے مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کا چہلم17 فروری کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات اسلامی تحریک پاکستان پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کا چہلم 17 فروری بروز جمعتہ المبارک امام بارگاہ رضویہ ڈیر غازی خان میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں سینیئر صوبائی نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی کی سربراہی میں اجتماع کے بھرپور انعقاد کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ صوبائی صدر نے کہا کہ چہلم میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی، علامہ محمد تقی نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ خادم لغاری 8 جنوری کو انتقال کر گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 605337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش