QR CodeQR Code

سعودی عرب نے امریکی صدر کی اسلامی ممالک پر پابندی کی حمایت کردی

1 Feb 2017 21:06

میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر تیل خالد الفلیح کا کہنا ہےکہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے، لوگوں کی مشکلات وقت کے ساتھ ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ یو اے ای کے بعد سعودی عرب نے بھی امریکی صدر کے7 مسلم ممالک پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی حمایت کردی، سعودی وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندی کے حکم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے۔ سعودی وزیر تیل خالد الفلیح کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے، لوگوں کی مشکلات وقت کے ساتھ ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آئے گی، جب خالد الفلیح سے پوچھا گیا کہ اگر صدر ٹرمپ اپنے وعدے کہ مطابق سعودی عرب سے تیل خریدنا بند کر دیں تو کیا ہوگا، تو وزیر تیل نے جواب دیا کہ یہ دھمکی حقیقت میں نہیں بدلے گی۔ صدر ٹرمپ کے اقدامات کی تعریفیں کرتے ہوئے خالد الفلیح نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کا فوسل فیول کی جانب مثبت نکتہ نظر رکھنے کو سراہتے ہیں اور کہا کہ یہ سابق صدر اوباما کے غیرحقییقی پالیسیوں سے بہتر ہے اور اس کی مدد سے امریکہ اور سعودی عرب کی معاشیات کو مشترکہ فائدہ ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 605632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605632/سعودی-عرب-نے-امریکی-صدر-کی-اسلامی-ممالک-پر-پابندی-حمایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org