QR CodeQR Code

گورنرخیبر پختونخوا کی محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

2 Feb 2017 23:13

گورنر نے انہیں نئے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی صلاحیتوں اور ملک و قوم کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔


اسلام ٹامز۔ گورنرخیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے ایک بیان میں صوبہ سندھ کے نئے گورنر محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دی ہے۔ گورنر نے انہیں نئے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی صلاحیتوں اور ملک و قوم کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے محمد زبیر کو اس اہم ذمہ داری سے بطریق احسن کامیابی سے ہمکنار ہونے کے سلسلے میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 606025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606025/گورنرخیبر-پختونخوا-کی-محمد-زبیر-کو-گورنر-سندھ-کا-عہدہ-سنبھالنے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org