QR CodeQR Code

کراچی، کالعدم تنظیموں کے 5 دہشتگردوں سمیت 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار

3 Feb 2017 14:27

گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن، لیاری، پاک کالونی اور بلدیہ ٹاون سمیت سولجر بازار سے گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے، جبکہ انکے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران رینجرز اور پولیس نے 45 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے شہر میں گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن، لیاری، پاک کالونی اور بلدیہ ٹاون سمیت سولجر بازار میں کارروائی کے دوران 45 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں سے 8 کا تعلق سیاسی اور 5 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 606136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606136/کراچی-کالعدم-تنظیموں-کے-5-دہشتگردوں-سمیت-45-جرائم-پیشہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org