QR CodeQR Code

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان بھر میں ریلیاں، حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ

5 Feb 2017 21:12

اسکردو بھی یادگار شہداء پر جلسے کا اہتمام گلگت بلتستان یوتھ لائینس کی جانب سے ہوا، جس میں کشمیری مظلوم عوام پر جاری بھارتی بربریت پر اقوام عالم کی خاموشی کی مذمت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان بھر میں ریلیوں اور کانفرنسز کا انعقاد ہوا، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گلگت شہر میں اس سلسلے میں سب سے بڑی ریلی اتحاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی کی قیادت وزیراعلٰی جی بی کے پولیٹیکل ایڈوائزر شمس میر، خصوصی مشیر فاروق میر، حاجی عابد بیگ، ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ، ہوم سیکرٹری احسان بھٹہ، ڈی سی گلگت حمزہ سالک اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ مقررین و شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا اور کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر انکی اخلاقی و سیاسی مدد کرے گا۔ ریلی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ اسی سلسلے میں اسکردو بھی یادگار شہداء پر جلسے کا اہتمام گلگت بلتستان یوتھ لائینس کی جانب سے ہوا، جس میں کشمیری مظلوم عوام پر جاری بھارتی بربریت پر اقوام عالم کی خاموشی کی مذمت کی گئی۔ جلسے میں گلگت بلتستان کو محروم رکھنے اور پاکستان کا آئینی صوبہ نہ بنانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 606819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606819/یوم-یکجہتی-کشمیر-کے-موقع-پر-گلگت-بلتستان-بھر-میں-ریلیاں-حق-خود-ارادیت-کی-حمایت-کا-اعادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org