QR CodeQR Code

طالبان نے امن معاہدہ توڑنے کی دھمکی دیدی

22 Mar 2011 11:15

اسلام ٹائمز: طالبان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پاکستان کی مرضی سے ہو رہے ہیں، عوام محفوظ نہیں ہیں، امن معاہدہ کسی بھی وقت توڑ سکتے ہیں۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے مقامی طالبان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پاکستان کی مرضی سے ہو رہے ہیں، عوام محفوظ نہیں ہیں، امن معاہدہ کسی بھی وقت توڑ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں مقامی طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کے ترجمان احمد اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان میں تعینات پاک فوج کے انچارج میجر جنرل غیور محمود کے گزشتہ دنوں ڈرون حملوں سے متعلق ریمارکس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا جس میں انہوں نے ڈرون حملوں کے حوالے سے کہا تھا کہ ڈرون حملے بالکل ٹھیک ہورہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پاکستان کی مرضی سے ہورہے ہیں عوام کی خاطر امن معاہدہ کیا تھا اب عوام محفوظ نہیں ہیں تو امن معاہدہ کسی بھی وقت توڑ سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 60727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60727/طالبان-نے-امن-معاہدہ-توڑنے-کی-دھمکی-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org