QR CodeQR Code

گلگت کیلئے پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج

7 Feb 2017 14:01

مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد پی آئی اے حکام نے گلگت کے مسافروں کیلئے مفت طعام و قیام کا بندوبست کیا اور اگلے روز کیلئے خصوصی جہاز میں ٹکٹ بھی کنفرم کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی گلگت جانے والی پرواز کینسل ہونے پر مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز چلاس کے قریب سے واپس مڑ گئی، جس کے خلاف مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مسافروں کا موقف تھا شدید تگ و دو کے بعد ٹکٹ کنفرم ہوتا ہے۔ موسم کی خرابی یا ٹیکنیکل مسئلے کی وجہ سے جہاز کینسل ہو جائے تو نہ صرف تمام محنت پر پانی پھر جاتا ہے بلکہ ٹکٹ بھی ری کنفرم نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز علی الصبح گلگت کیلئے پرواز کرتا ہے اور اکثر اوقات صبح سویرے موسم خراب ہو جاتا ہے جو کہ بعد میں کلیئر ہوتا ہے۔ لہٰذا صبح سویرے کی بجائے صبح 7 بجے کے بعد گلگت کے لئے پرواز چلائی جائے تاکہ کینسل ہونے کا امکان کم سے کم ہو۔ مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد پی آئی اے حکام نے گلگت کے مسافروں کیلئے مفت طعام و قیام کا بندوبست کیا اور اگلے روز کیلئے خصوصی جہاز میں ٹکٹ بھی کنفرم کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 607270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607270/گلگت-کیلئے-پرواز-منسوخ-ہونے-پر-مسافروں-کا-اسلام-آباد-ایئرپورٹ-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org