QR CodeQR Code

ECO سمٹ میں چھ ممالک کے سربراہان نے شرکت کی یقین دھانی کرادی

7 Feb 2017 18:36

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم مارچ کو ہونیوالی 13ویں سمٹ میں ایران، ترکی، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان کے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن (ECO) کی 13ویں سمٹ یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے۔ جس میں ای سی او کے ممبر ممالک میں سے چھ ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران، ترکی، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔ مذکورہ ممالک نے پاکستان میں ہونے والی سمٹ میں شرکت کی یقین دھانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن میں ایران، ترکی، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 607346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607346/eco-سمٹ-میں-چھ-ممالک-کے-سربراہان-نے-شرکت-کی-یقین-دھانی-کرادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org