QR CodeQR Code

سوات میں 30 سالہ دشمنی 27 افراد کے قتل کے بعد دوستی میں تبدیل

8 Feb 2017 20:31

اس کے علاوہ علاقہ کانگلئی سے ستر گھرانے علاقہ بدر بھی ہوئے ہیں۔ دشمنی حضرت بلال کاکا اور کروڑ نامی شخص کے خاندانوں کے درمیان چل رہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ مینگورہ میں مسلم لیگ (ن) حلقہ پی کے 81 کے صدر شیر رحمان خان اور ان کے بیٹے علی شیر خان کی کوششوں سے تیس سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی، جس میں اب تک فریقین کے 27 افراد قتل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقہ کانگلئی سے ستر گھرانے علاقہ بدر بھی ہوئے ہیں۔ دشمنی حضرت بلال کاکا اور کروڑ نامی شخص کے خاندانوں کے درمیان چل رہی تھی۔ علاقہ کے عمائدین نے دیرینہ دشمنی کے خاتمہ کو علاقہ کے امن کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 607626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607626/سوات-میں-30-سالہ-دشمنی-27-افراد-کے-قتل-بعد-دوستی-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org