QR CodeQR Code

دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں، آئی جی سندھ کا انکشاف

12 Feb 2017 21:24

سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ کچھ ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کیلئے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کو دھوکہ دے سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی سازش کیلئے انٹرنیٹ کیفیز کا استعمال کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے وزارت کو درخواست کی ہے کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ شہر کے ہر انٹرنیٹ کیفے میں صارفین کا ریکارڈ رکھا جائے، کیونکہ کچھ ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کیلئے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کو دھوکہ دے سکیں۔


خبر کا کوڈ: 608919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608919/دہشت-گرد-حملوں-کی-منصوبہ-بندی-کیلئے-انٹرنیٹ-کیفے-کا-استعمال-کرتے-ہیں-آئی-جی-سندھ-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org