QR CodeQR Code

افغان صدر کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، لاہور دھماکے پر افسوس کا اظہار

14 Feb 2017 11:45

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران افغان صدر نے کہا کہ سانحہ لاہور پر ہمیں انتہائی افسوس ہے، انہوں نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 609368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609368/افغان-صدر-کا-نواز-شریف-سے-ٹیلیفونک-رابطہ-لاہور-دھماکے-پر-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org