0
Tuesday 14 Feb 2017 11:45

افغان صدر کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، لاہور دھماکے پر افسوس کا اظہار

افغان صدر کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، لاہور دھماکے پر افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران افغان صدر نے کہا کہ سانحہ لاہور پر ہمیں انتہائی افسوس ہے، انہوں نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 609368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش