QR CodeQR Code

گورنر خیبر پی کے کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ، خودکش دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت

16 Feb 2017 22:01

انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہون نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوںگے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا جمعرات کے روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور گئے اور گذشتہ روز حیات آباد میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور آخری حد تک ان دہشتگردوں کا پیچھا کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 610211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610211/گورنر-خیبر-پی-کے-کا-حیات-آباد-میڈیکل-کمپلیکس-دورہ-خودکش-دھماکہ-زخمیوں-کی-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org