0
Thursday 16 Feb 2017 22:01

گورنر خیبر پی کے کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ، خودکش دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت

گورنر خیبر پی کے کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ، خودکش دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا جمعرات کے روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور گئے اور گذشتہ روز حیات آباد میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور آخری حد تک ان دہشتگردوں کا پیچھا کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 610211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش