QR CodeQR Code

خودکش حملے اور بم دھماکے ملکی سالمیت کے خلاف گہری سازش ہیں، مولانا شیخ حسن صلاح الدین

17 Feb 2017 14:14

کراچی میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے سربراہ نے کہا کہ آج ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے حکمران دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، جس کے نتائج پاکستانی قوم کو بھگتنے پڑر ہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کہا ہے کہ خودکش حملے اور بم دھماکے ملکی سالمیت کے خلاف گہری سازش ہیں۔ سانحہ سیہون شریف کے علاوہ لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں ہونیوالے سانحات کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے حکمران دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، جس کے نتائج پاکستانی قوم کو بھگتنے پڑر ہے ہیں، کیونکہ پاکستان ایک بلاک سے دوسرے بلاک میں جانے کی تیاری کررہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے دشمن پریشان ہیں۔ اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا شبیر الحسن طاہری، مولانا نعیم الحسن نعیمی، مولانا احمد علی امینی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر سے کہا کہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھیں، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمنوں کا مقابلہ کریں گے، بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 610384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610384/خودکش-حملے-اور-بم-دھماکے-ملکی-سالمیت-کے-خلاف-گہری-سازش-ہیں-مولانا-شیخ-حسن-صلاح-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org