QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس وین پر فائرنگ، 5 شہید

17 Feb 2017 16:39

پولیس کیمطابق مشن موڑ پر پولیس اہل کار وین میں پٹرول بھروا رہے تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مشن موڑ پر پولیس اہل کار وین میں پٹرول بھروا رہے تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کردی۔ حملے میں چاروں اہل کار اور پیٹرول پمپ کا ملازم شدید زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اہل کاروں میں اے ایس آئی رحمت اللہ، کانسٹیبل راشد، کانسٹیبل نعمان اور ڈرائیور ارشاد شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 610408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610408/ڈی-آئی-خان-پولیس-وین-پر-فائرنگ-5-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org