QR CodeQR Code

پولیس کا سرچ آپریشن، 100 سے زائد گرفتار، اسلحہ برآمد

18 Feb 2017 13:20

چھاپوں کے دوران 46 جرائم پیشہ، مشتبہ افراد و منشیات فروش جبکہ سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 72 افراد کو گرفتار کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کینٹ سرکلز کے تھانہ حیات آباد اور رورل سرکلز کے تھانہ متھرا کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے مجرموں کےٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران 46 جرائم پیشہ، مشتبہ افراد و منشیات فروش جبکہ سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 72 افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 2 عدد بندوق، 4 عدد پستول، 101 عدد مختلف کارتوس، 95 گرام چرس اور 2 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 610640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610640/پولیس-کا-سرچ-ا-پریشن-100-سے-زائد-گرفتار-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org