QR CodeQR Code

ایم اے جناح روڈ سمیت 15 مقامات پر جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

19 Feb 2017 22:12

محکمہ داخلہ سندھ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جسکے تحت ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، کلفٹن سمیت مخصوص مقامات پر جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ سیہون کے بعد دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، کلفٹن سمیت مخصوص مقامات پر جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق شہر کے مخصوص علاقوں میں دفعہ 144 آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی سفارش پر لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 611141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611141/ایم-اے-جناح-روڈ-سمیت-15-مقامات-پر-جلسے-جلوس-اور-اجتماعات-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org