0
Sunday 19 Feb 2017 22:12

ایم اے جناح روڈ سمیت 15 مقامات پر جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

ایم اے جناح روڈ سمیت 15 مقامات پر جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سانحہ سیہون کے بعد دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، کلفٹن سمیت مخصوص مقامات پر جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق شہر کے مخصوص علاقوں میں دفعہ 144 آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی سفارش پر لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 611141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش