QR CodeQR Code

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

21 Feb 2017 11:28

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی، جسے دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی، جسے دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے اسے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 611541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611541/کراچی-مبینہ-پولیس-مقابلے-میں-3-ملزمان-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org