QR CodeQR Code

وزیراعظم اور صدر کیجانب سے چارسدہ حملے کی مذمت

21 Feb 2017 19:52

اپنے مذمتی بیان میں نواز شریف نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کیخلاف جنگ جاری رہے گی، انہوں نے حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کردار کو سراہا، صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق  وزيراعظم نے اپنے بیان میں چارسدہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ایسے بزدلانہ حملوں سے گھبرانے والے نہیں، حکومت دہشتگرد عناصر کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے حملے میں شہید ہونے والے افراد پر اظہار افسوس کیا اور دہشتگرد حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔


خبر کا کوڈ: 611717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611717/وزیراعظم-اور-صدر-کیجانب-سے-چارسدہ-حملے-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org