QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی سیاست شاہراہ دستور پر آخری سانسیں لے رہی ہے، علی اکبر گجر

22 Feb 2017 16:27

عمران خان کی طرف سے (ن) لیگ کے رہنماﺅں پر ان کیساتھ رابطوں کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے نواز لیگ سندھ کے نائب صدر نے کہا کہ اپنی دم توڑتی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے عمران خان جھوٹ کی نئی پھلجھڑیاں چھوڑ رہے ہیں، کوئی ایک ساتھی بھی تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے شیدائی تحریک انصاف میں جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، قانون کی عدالتوں میں شکست نظر آنے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت مسلم لیگ (ن) میں نقب لگانے کی کوششوں میں بھی ناکام ہوگی۔ علی اکبر گجر نے عمران خان کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں پر ان کے ساتھ رابطوں کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ تحریک انصاف کی الزامات کی سیاست شاہراہ دستور پر آخری سانسیں لے رہی ہے، اپنی دم توڑتی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے عمران خان جھوٹ کی نئی پھلجھڑیاں چھوڑ رہے ہیں، گزشتہ انتخابات سے آج تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنماﺅں نے حوصلے اور جوانمردی کے ساتھ تحریک انصاف کی جھوٹ، الزام اور لغویات کی سیاست کو دیکھا اور پرکھا ہے، اس لئے کوئی ایک ساتھی بھی تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی کو جھوٹ اور الزامات کی دوکان بنا کر اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 611945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611945/تحریک-انصاف-کی-سیاست-شاہراہ-دستور-پر-آخری-سانسیں-لے-رہی-ہے-علی-اکبر-گجر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org