QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا

23 Feb 2017 23:59

مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کو بھی بتا دیا ہے کہ نوید قمر اجلاس میں شرکت کرینگے۔ یاد رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے رابطہ کیا تھا اور بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔ خورشید نے تصدیق کردی ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں نوید قمر شرکت کریں گے۔ اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر بات چت کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بتا دیا ہے کہ نوید قمر اجلاس میں شرکت کرینگے۔ یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا تھا اور بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 612398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612398/پیپلزپارٹی-نے-فوجی-عدالتوں-کے-معاملے-پر-پارلیمانی-رہنماؤں-اجلاس-کا-بائیکاٹ-ختم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org