0
Thursday 23 Feb 2017 23:59

پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا

پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔ خورشید نے تصدیق کردی ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں نوید قمر شرکت کریں گے۔ اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر بات چت کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بتا دیا ہے کہ نوید قمر اجلاس میں شرکت کرینگے۔ یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا تھا اور بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 612398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش