QR CodeQR Code

اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین حسین موسوی کا ضلع شہید بینظیرآباد کا خصوصی دورہ

27 Feb 2017 17:31

چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی کیجانب سے ضلع شہید بینظیرآباد کے خصوصی دورے میں مختلف تنظیمی یونٹس میں مجالس و دروس کا انقعاد کیا، سینئرز اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کی گئیں، جبکہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قائد عوام یونیورسٹی میں درس کا انقعاد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجینئر سید حسین موسوی کی جانب سے ضلع شہید بینظیرآباد کا خصوصی دورہ کیا گیا، جس میں مختلف تنظیمی یونٹس میں مجالس و دروس کا انقعاد کیا، سنئیرز اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کی گئیں جبکہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قائد عوام یونیورسٹی میں درس کا انقعاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق یونٹ اللہ رکھیو کانھیو میں مولانا غلام شبیر کانھیو کے والد کی برسی پر مجلس کا انقعاد کیا گیا، جس میں تنظیمی سینئرز و عزاداروں نے شرکت کی، مجلس میں انجینئر حسین موسوی نے موت کے موضوع پر گفتگو کی۔ مجلس کے بعد تنظیمی سینئرز کے ساتھ ملاقاتیں کی گئیں، جس میں اے ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر محمد یاسین عارفی، سابق مرکزی چیف اسکاؤٹ غازی غلام مہدی، ایڈوکیٹ ضامن علی کانھیو، سید قربان علی شاہ اور دیگر شامل تھے۔ انجینئر حسین موسوی نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے یونٹ میر محمد کوسو کے زیر اہتمام منعقدہ درس سے بھی خطاب کیا، جس میں سنی شیعہ مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ درس کے بعد چیئرمین اصغریہ سے اہل سنت افراد نے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل پر اے ایس او کی جانب سے درس کا انقعاد ہوا، جس میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے طلباء نے شرکت کی۔ درس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔


خبر کا کوڈ: 613378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/613378/اصغریہ-علم-عمل-تحریک-کے-چیئرمین-حسین-موسوی-کا-ضلع-شہید-بینظیرآباد-خصوصی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org