QR CodeQR Code

پشاور، داعش کے 4 کارندے گرفتار

1 Mar 2017 20:49

اسپیشل پولیس یونٹ کیمطابق ملزم عمر، ثاقب، عبدالحق اور محمد عاطف داعش کا پرچار اور پمفلٹ تقسیم کررہے تھے، پولیس نے ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور میں کارروائی کے دوران بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم داعش کا پرچار اور پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے، اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے حسن گڑھی میں کی گئی، جس کے دوران بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے چار کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمر، ثاقب، عبدالحق اور محمد عاطف داعش کا پرچار اور پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 614150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/614150/پشاور-داعش-کے-4-کارندے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org