QR CodeQR Code

کراچی میں سندھ پولیس نے مبینہ خودکش بمبار کا خاکہ جاری کردیا

3 Mar 2017 19:22

مبینہ خودکش بمبار کا خاکہ جاری ہوتے ہی کراچی میں ملک بھر کی طرح نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی انتہائی الرٹ رہی، امام بارگاہوں، مساجد اور مزاروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوئی، اس کے علاوہ سیکورٹی خدشات کے باعث مزاروں کو زائرین کے لئے پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع جنوبی میں مبینہ خودکش بمبار کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے خبردار کیا ہے کہ بمبار کسی بھی مزار، مسجد یا امام بارگاہ کو نشانہ بنا سکتا ہے، پولیس نے مبینہ خودکش بمبار کا خاکہ جاری کردیا ہے۔ مبینہ خودکش بمبار کا خاکہ جاری ہوتے ہی کراچی میں ملک بھر کی طرح نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی انتہائی الرٹ رہی، امام بارگاہوں، مساجد اور مزاروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوئی، اس کے علاوہ سیکورٹی خدشات کے باعث مزاروں کو زائرین کے لئے پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 614663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/614663/کراچی-میں-سندھ-پولیس-نے-مبینہ-خودکش-بمبار-کا-خاکہ-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org