QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں شرجیل میمن اور تاج حیدر کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم اپریل کو طلب کر لیا

27 Mar 2011 01:28

اسلام ٹائمز:یہ نوٹسز، جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی بطور چیئرمین نیب تقرری کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر توہین آمیز بیان دینے پر جاری کیے گئے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔عدالت نے دس مارچ کو دیدار حسین شاہ کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف ان رہنماؤں نے گیارہ مارچ کو ہڑتال کی کال دی تھی اور عدالتی فیصلے کو سندھ کے ساتھ زیادتی قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری سندھ اسمبلی اور چیئرمین پیمرا سے ریکارڈ اور رپورٹ طلب کی تھی۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد رجسٹرار آفس نے ان دونوں رہنماؤں کے بیانات کو قابل اعتراض قرار دیا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اٹارني جنرل، ايڈوکيٹ جنرل سندھ، صدر سپريم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل اور سندھ بار کونسل کے وائس چیئيرمينز کو بھي معاونت کیلئے طلب کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 61612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/61612/سپریم-کورٹ-نے-پیپلز-پارٹی-سندھ-کے-رہنماؤں-شرجیل-میمن-اور-تاج-حیدر-کو-توہین-عدالت-نوٹسز-جاری-کرتے-ہوئے-یکم-اپریل-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org