اسلام آباد:
اسلام ٹائمز۔عدالت نے دس مارچ کو دیدار حسین شاہ کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف ان رہنماؤں نے گیارہ مارچ کو ہڑتال کی کال دی تھی اور عدالتی فیصلے کو سندھ کے ساتھ زیادتی قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری سندھ اسمبلی اور چیئرمین پیمرا سے ریکارڈ اور رپورٹ طلب کی تھی۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد رجسٹرار آفس نے ان دونوں رہنماؤں کے بیانات کو قابل اعتراض قرار دیا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اٹارني جنرل، ايڈوکيٹ جنرل سندھ، صدر سپريم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل اور سندھ بار کونسل کے وائس چیئيرمينز کو بھي معاونت کیلئے طلب کیا ہے۔