QR CodeQR Code

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

9 Mar 2017 17:19

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس دوران سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے۔ ملزمان کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں دھماکہ خیز مواد فٹ کر رہے تھے۔ پکڑے جانیوالے دہشتگردوں میں سمیع اللہ اور محمد شہزاد شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے 2 میبنہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس دوران سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے۔ ملزمان کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں دھماکہ خیز مواد فٹ کر رہے تھے۔ پکڑے جانیوالے دہشتگردوں میں سمیع اللہ اور محمد شہزاد شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے گروپ جماعت الاحرار سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 616591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616591/ٹوبہ-ٹیک-سنگھ-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org