QR CodeQR Code

ملک ریاض نے کراچی کے شہریوں کی زندگی کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، شہر کو صاف کرنے کا اعلان کردیا

10 Mar 2017 17:59

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے سندھ حکومت کو پورے شہرے کا کچرہ صاف کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن سندھ حکومت نے شہر کو 8 حصوں میں تقسیم کیا ہے جس میں سے ایک حصے کی صفائی کا ٹاسک ہمیں دیا جائے گا، لیکن ہمیں تاحال کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے سندھ حکومت کو کراچی کا کچرہ رضاکارانہ طور پر صاف کرنے کی پیشکش کردی ہے، ایک ہفتے میں رزلٹ سامنے آ جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن ایک شہر بن گیا ہے، بحریہ ٹاؤن اور اطراف میں کسی قسم کا کوئی کچرا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ حکومت کو پورے شہرے کا کچرہ صاف کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن سندھ حکومت نے شہر کو 8 حصوں میں تقسیم کیا ہے جس میں سے ایک حصے کی صفائی کا ٹاسک ہمیں دیا جائے گا، لیکن ہمیں تاحال کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ہے، علاقے کی نشاندہی ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن یہ کام بغیر معاوضے کے کرے گا، کچرے کو اٹھا کر شہری علاقوں سے باہر پھینکا جائے گا، کراچی میں کچرے کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو لفافے بھی فراہم کریں گے تاکہ وہ اس میں کچرہ پھینکیں، ایک ہفتے میں رزلٹ سامنے آ جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 616867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616867/ملک-ریاض-نے-کراچی-کے-شہریوں-کی-زندگی-سب-سے-بڑی-مشکل-حل-کردی-شہر-کو-صاف-کرنے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org