0
Friday 10 Mar 2017 17:59

ملک ریاض نے کراچی کے شہریوں کی زندگی کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، شہر کو صاف کرنے کا اعلان کردیا

ملک ریاض نے کراچی کے شہریوں کی زندگی کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، شہر کو صاف کرنے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے سندھ حکومت کو کراچی کا کچرہ رضاکارانہ طور پر صاف کرنے کی پیشکش کردی ہے، ایک ہفتے میں رزلٹ سامنے آ جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن ایک شہر بن گیا ہے، بحریہ ٹاؤن اور اطراف میں کسی قسم کا کوئی کچرا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ حکومت کو پورے شہرے کا کچرہ صاف کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن سندھ حکومت نے شہر کو 8 حصوں میں تقسیم کیا ہے جس میں سے ایک حصے کی صفائی کا ٹاسک ہمیں دیا جائے گا، لیکن ہمیں تاحال کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ہے، علاقے کی نشاندہی ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن یہ کام بغیر معاوضے کے کرے گا، کچرے کو اٹھا کر شہری علاقوں سے باہر پھینکا جائے گا، کراچی میں کچرے کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو لفافے بھی فراہم کریں گے تاکہ وہ اس میں کچرہ پھینکیں، ایک ہفتے میں رزلٹ سامنے آ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 616867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش