QR CodeQR Code

پولیس نے پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشتگرد گرفتار ،5 کلو وزنی بم برآمد

10 Mar 2017 22:29

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس نے زیر حراست دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے 5 کلو وزنی دیسی ساختہ بم بر آمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پشاور میں بروقت چھاپہ مارکارروائی کے دوران دہشتگرد کو دھرلیا، جس کے قبضے سے 5 کلو وزنی دیسی ساختہ بم بر آمد ہوا ہے، جو ملزم نے گھی کے ڈبے میں چُھپایا ہوا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس نے زیر حراست دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 616939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616939/پولیس-نے-پشاور-کو-بڑی-تباہی-سے-بچا-لیا-دہشتگرد-گرفتار-5-کلو-وزنی-بم-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org