QR CodeQR Code

سب جانتے ہیں کہ قرضوں سے کتنی خوشحالی اور کتنی بدحالی آئی، غیر ملکی بھیک نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا دیا، شہباز شریف

27 Mar 2011 19:49

اسلام ٹائمز:خادم اعلٰی نے کہا ہے کہ ملک اب قائداعظم کا نہیں رہا بلکہ دو طبقوں میں بٹ گیا ہے۔ ایک جانب غربت تو دوسری طرف دولت کے ڈھیر ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کی نظروں میں پاکستان کا نیوکلر پروگرام کٹھکتا ہے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیروں سے بھیک نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا دیا، سب جانتے ہیں کہ قرضوں سے کتنی خوشحالی اور کتنی بدحالی آئی ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ملک پر تریسٹھ ارب ڈالر کا قرضہ ہے، حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہیں جبکہ عوام مہنگائی اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک اب قائداعظم کا نہیں بلکہ دو طبقوں میں بٹ گیا ہے۔ ایک جانب غربت تو دوسری طرف دولت کے ڈھیر ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کی نظروں میں پاکستان کا نیوکلر پروگرام کٹھکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کے نام پر قائم کیے گئے فنڈز میں چھ ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 61781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/61781/سب-جانتے-ہیں-کہ-قرضوں-سے-کتنی-خوشحالی-اور-بدحالی-آئی-غیر-ملکی-بھیک-نے-پاکستان-کی-بنیادوں-کو-ہلا-دیا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org