QR CodeQR Code

افغان شہریوں کے پاسپورٹ دفاتر میں رش کیوجہ سے وزیر داخلہ کا نوٹس

13 Mar 2017 18:26

ترجمان وزارت داخلہ کیمطابق چودھری نثار نے ڈی جی پاسپورٹ کو پشاور کے علاوہ بنوں، سوات، ایبٹ آباد اور مردان کے پاسپورٹ دفاتر میں بھی ویزہ توسیع کی سہولت فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پاسپورٹ دفاتر میں ویزہ توسیع کیلئے آنے والے افغان شہریوں کے رش کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ افغان شہریوں کی مشکلات اور پاسپورٹ دفاتر میں رش کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پشاور پاسپورٹ آفس میں ویزہ توسیع کیلئے آنے والے افغان شہریوں کے رش کا نوٹس لیا ہے۔ چودھری نثار نے ڈی جی پاسپورٹ کو پشاور کے علاوہ بنوں، سوات، ایبٹ آباد اور مردان کے پاسپورٹ دفاتر میں بھی ویزہ توسیع کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام سے افغان شہریوں کو صوبہ بھر میں ان کے قریبی شہروں میں ویزہ توسیع کی سہولت میسر آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 617856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617856/افغان-شہریوں-کے-پاسپورٹ-دفاتر-میں-رش-کیوجہ-سے-وزیر-داخلہ-کا-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org