QR CodeQR Code

عدلیہ کو فاٹا میں اختیارات دئیے جائیں، قبائلی خوئندے

14 Mar 2017 16:11

تکڑا قبائلی خوئندے کی رہنماوں کا کہنا تھا کہ پہلے تو رواج ایکٹ نہیں مانتے اگر رواج ایکٹ لانا ہے تو جرگہ میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تکڑا قبائلی خوئندے فاٹا نے فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اور رواج ایکٹ کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو جرگہ میں نمائندگی دی جائے۔ انضمام کا دورانیہ 5 سال سے کم کیا جائے گذشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوے تکڑا قبائلی خوئندے کی رہنما ناہید آفریدی، عائشہ حسین، زہرہ سعید اور سمین سمیت سارہ خان نے کہا کہ ایف سی آر ے بد حال عوام کے لئے اب رواج ایکٹ لانا ناانصافی ہے۔ جو ایف سی آر کا دوسرہ نام ہے کیونکہ رواج ایکٹ میں وہی جرگہ ہوگا، جس میں خواتین کی نمائندگی شامل نہیں ہوگی۔ پہلے تو رواج ایکٹ نہیں مانتے اگر رواج ایکٹ لانا ہے تو جرگہ میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے۔ فاٹا کو گورنر کے زیر انتظام رکھنے کی بجائے قبائل عوامی نمائندوں کو اختیارات دیےجائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ کو فی الفور فاٹا میں اختیارات دئیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 618150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618150/عدلیہ-کو-فاٹا-میں-اختیارات-دئیے-جائیں-قبائلی-خوئندے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org