QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر نہر میں کود کر خودکشی کر لی

15 Mar 2017 11:42

پولیس ذرائع کیمطابق کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد میں بی بی اے کے امتحان میں فیل ہونے پر ٹی آئی پی کالونی ہری پور کے رہائشی طالب علم حمزہ فاروقی ولد فتح عزیز فاروقی نے نہر میں کود کر خودکشی کی۔


اسلام ٹائمز۔ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد کے طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر نہر میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔ طالب علم کی نعش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد میں بی بی اے کے امتحان میں فیل ہونے پر ٹی آئی پی کالونی ہری پور کے رہائشی طالب علم حمزہ فاروقی ولد فتح عزیز فاروقی نے نہر میں کود کر خودکشی کی۔ مقامی لوگوں نے طالب علم کی نعش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔ تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 618374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618374/ایبٹ-آباد-طالب-علم-نے-امتحان-میں-فیل-ہونے-پر-نہر-کود-کر-خودکشی-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org