QR CodeQR Code

سعودی عرب میں پاک فوج کی بریگیڈ بھجوانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، خواجہ آصف

15 Mar 2017 13:50

اسلام آباد میں وزیردفاع کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا 1982 سے ایک معاہدہ ہوچکا ہے، جس کے تحت ہمارے ایک ہزار فوجی وہاں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاک فوج کی بریگیڈ بھجوانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اسلام آباد میں وزیردفاع کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا 1982 سے ایک معاہدہ ہوچکا ہے، جس کے تحت ہمارے ایک ہزار فوجی وہاں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے میں پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جا رہی، پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار ہے اور اسلامی ممالک کے درمیان جو بھی اختلافات موجود ہیں ان کو مصالحت اور مفاہمانہ پالیسی کے تحت دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 618426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618426/سعودی-عرب-میں-پاک-فوج-کی-بریگیڈ-بھجوانے-خبروں-کوئی-صداقت-نہیں-ہے-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org