QR CodeQR Code

فورسز نے میرانشاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا

16 Mar 2017 00:06

برآمد کئے گئے اسلحے میں بارودی سرنگیں، فیوز، سرکٹس، دیسی ساختہ بارودی مواد اور راکٹ قبضے میں کرلئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے یہ اسلحہ ایک سرنگ میں چھپایا گیا تھا اور ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ اس آپریشن کے تحت سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سرنگ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے گاﺅں اسپلگا میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں بارودی سرنگیں، فیوز، سرکٹس، دیسی ساختہ بارودی مواد اور راکٹ قبضے میں کرلئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے یہ اسلحہ ایک سرنگ میں چھپایا گیا تھا اور ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 618616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618616/فورسز-نے-میرانشاہ-سے-بڑی-تعداد-میں-اسلحہ-برآمد-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org