QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کا عارضی مرکز پی آئی بی کالونی سے بہادرآباد منتقل کرنیکا فیصلہ

16 Mar 2017 15:01

فاروق ستار نے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائشگاہ کو عارضی مرکز کی حیثیت دے دی تھی جگہ کم پڑنے کے باعث فاروق ستار کی رہائشگاہ کے قریبی گھروں میں بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رہنے سے ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی مزید سرگرمیاں جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پی آئی بی کالونی میں واقع عارضی مرکز کو کراچی کے معروف علاقے بہادر آباد میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس مقصد کیلئے بہادرآباد میں جگہ اور عمارت کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22 اگست 2016ء کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی پریس کلب پر بیٹھے بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے پاکستان مخالف اور اشتعال انگیز خطاب کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کا ایک دھڑا الگ ہوگیا تھا اور اس نے اپنی شناخت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی حیثیت سے کرائی تھی۔ کراچی آپریشن کے نتیجے میں عزیزآباد میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو سربمہر کئے جانے کے باعث ڈاکٹر فاروق ستار نے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کو عارضی مرکز کی حیثیت دے دی تھی اور اس وقت سے اب تک تمام سیاسی سرگرمیوں کا مرکز پی آئی بی کالونی بنا ہوا ہے، جگہ کم پڑنے کے باعث ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کے قریبی گھروں میں بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رہنے سے ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی مزید سرگرمیاں جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا تھا، جس کے باعث مذکورہ قیادت ایک نئی اور کشادہ جگہ کی تلاش کیلئے کوشاں تھی۔


خبر کا کوڈ: 618783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618783/ایم-کیو-پاکستان-کا-عارضی-مرکز-پی-ا-ئی-بی-کالونی-سے-بہادرا-باد-منتقل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org