QR CodeQR Code

پشاور میں ایف سی کا سرچ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

18 Mar 2017 00:05

مچنی کے علاقے موصول کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو سکیورٹی فورسز کے علاقے میں داخل ہوتے ہی وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا ۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹئیر کور نے پشاور کے علاقہ مچنی میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنٹیر کور نے پشاور میں مچنی کے علاقے موصول کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو سکیورٹی فورسز کے علاقے میں داخل ہوتے ہی وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا اور فورسز کی بھرپور جوبی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ایف سی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 619198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619198/پشاور-میں-ایف-سی-کا-سرچ-ا-پریشن-6-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org