QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس، رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد پہنچ گئی

18 Mar 2017 14:27

ممکنہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کارکنان کی عزیز آباد میں واقع یادگار شہداء پرآمد بھی ہوگی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد مکا چوک پر پہنچ گئی ہے اور رینجرز کے متعدد اہلکار یادگار شہداء کے اطراف پر بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں، جبکہ یادگار شہداء کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے، جبکہ رینجرز کی بھاری نفری نے کارکنان کی ممکنہ آمد کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سنبھال لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم آج اپنا 33 واں یوم تاسیس منا رہی ہے اور ممکنہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کارکنان کی عزیز آباد میں واقع یادگار شہداء پرآمد بھی ہوگی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد مکا چوک پر پہنچ گئی ہے اور رینجرز کے متعدد اہلکار یادگار شہداء کے اطراف پر بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں، جبکہ یادگار شہداء کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ رینجرز اہلکاروں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی عائشہ منزل، کریم آباد اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریبات پی آئی بی کالونی میں منعقد کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 619342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619342/ایم-کیو-کا-33-واں-یوم-تاسیس-رینجرز-کی-بھاری-نفری-عزیزآباد-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org