0
Saturday 18 Mar 2017 14:27

ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس، رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد پہنچ گئی

ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس، رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے، جبکہ رینجرز کی بھاری نفری نے کارکنان کی ممکنہ آمد کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سنبھال لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم آج اپنا 33 واں یوم تاسیس منا رہی ہے اور ممکنہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کارکنان کی عزیز آباد میں واقع یادگار شہداء پرآمد بھی ہوگی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد مکا چوک پر پہنچ گئی ہے اور رینجرز کے متعدد اہلکار یادگار شہداء کے اطراف پر بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں، جبکہ یادگار شہداء کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ رینجرز اہلکاروں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی عائشہ منزل، کریم آباد اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریبات پی آئی بی کالونی میں منعقد کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 619342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش