QR CodeQR Code

فاروق ستار کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مداخلت پر رہائی ملی، مقامی روزنامہ کا دعویٰ

18 Mar 2017 16:50

مقامی روزنامہ کے مطابق گرفتاری کے بعد متحدہ نے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، جنہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی، فاروق ستار کی گرفتاری سے قبل کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو اعتماد میں لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مداخلت پر رہا کیا گیا۔ مقامی روزنامہ کے مطابق گرفتاری کے بعد متحدہ نے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، جنہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو رہا کردیا گیا۔ فاروق ستار کی گرفتاری سے قبل کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو اعتماد میں لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 619419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619419/فاروق-ستار-کو-وفاقی-وزیر-خزانہ-اسحاق-ڈار-کی-مداخلت-پر-رہائی-ملی-مقامی-روزنامہ-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org